25-Sep-2022-تحریری مقابلہ قرآن
قرآن۔۔کتنا خوبصورت نام ہے جسے ایک دفعہ ہی لبوں سے ادا کرنے پر دل کی دھڑکن پڑھ جاتی ہے دل جھوم اٹھتا ہے قرآن پاک کا نام جتنا خوبصورت ہے اتنے ہی خوبصورت اور محبت کی مثل ہمارے پیارے آقا مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم بھی ہیں جن پر یہ کتاب نازل ہوئی۔ اللہ نے اپنے تمام انبیاء پر ایک کتاب نازل کی ہوئی ہے ہزاروں آسمانی کتابیں ہیں لیکن ان میں سب سے افضل ہم مسلمانوں کا قرآن ہے اور ہمارے پیارے نبی اللّٰہ کے آخری نبی جن کے بعد کوئی اور نبی نہیں آیا دنیا میں ویسے ہی ہمارا قرآن ہے جس کے بعد کوئی بھی آسمانی کتاب نازل نہیں ہوئی اور یہ کتاب ان سب آسمانی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے جو پہلے کے انبیاء پر نازل ہوئی لیکن کچھ کافر آج بھی ہیں جو قرآن کو ماننے سے انکار کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ قرآن انسان کی تخلیق کردہ کتاب ہے اور ایسے لوگوں کے لیے اللّٰہ نے فرمایا ہے۔
وَاِنْ كُنْتُم فِىْ رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلٰى عَبْدِنَا فَاتُوا بِسُوْرَةٍ مِّنْ مِثْلِهٖ ° وَادْعُو شُهَدَآءَكُمْ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ (سوره البقره ايت ٢٣)
(اور اگر تمہیں اس کتاب کے بارے میں کوئی شق ہو جو ہم نے اپنے خاص بندے پر نازل کی ہے تو تم اس جیسی ایک سورت بنالاؤ اور اللّٰہ کے علاؤہ اپنے سب مددگاروں کو بلا لواگر تم سچے ہو)
اس آیات میں اللّٰہ عزوجل نے ان لوگوں کو حتی کے ہر انسان کو خلا چیلنج دیا ہے کہ جو قرآن کو انسان کی تخلیق سمجھتے ہیں اس جیسی صرف ایک ہی آیات بنا لے لیکن انسان میں اتنا طاقت اللہ نے نہیں دی ہے کہ وہ اسکے مقابل آ جائے لاکھوں انسان بھی مل کر کوشش کر لیں تب بھی وہ قرآن کے مقابل ایک بھی سورت نہیں بنا سکتے کیونکہ قرآن اللّٰہ عزوجل کی نازل کی ہوئی کتاب ہے۔
ہم جب بھی کوئی کہانی،ناول،یہ کتاب ایک دفعہ پڑھتے ہیں تو وہ ہمیں بہت پسند آتی ہے ہم اسکے اسیر ہو جاتے ہیں لیکن اسی چیز کو جب ہم دو دفعہ تین دفعہ یا روز روز پڑھنے لگتے ہیں تو اسکا اسر غاںٔب ہو جاتا ہے ہم سکتا جاتے ہیں۔لیکن قرآن پاک وہ افضل کتاب ہے جسے ہم جتنی دفعہ بھی پڑھ لیں وہ ہر دفعہ ہمیں ایک نئے انداز میں ہم حیرت میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور اسے اور زیادہ پڑھنے کی چہہ بڑھتی ہے اس میں ایک ایسی شیرینی اور لزت ہوتی ہے جو ہمیں ہمیشہ اپنی طرف کھنچتی ہے ہزاروں دفعہ بھی ہم قرآن کو پڑھ لیں اسکے پڑھنے کی چہا اتنی ہی بڑھتی ہے کیونکہ یہ اسکی بہترین خوبی ہے جو صرف قرآن پاک میں ہے۔ قرآن پاک میں وہ قوت جلال اور رعب ہوتا ہے کہ اسے پڑھنے والے پر ہیبت تاری ہو جاتی ہے جو اسکے معنی و تفسیر نہیں جانتا اس پر ہیبت تاری ہو جاتی ہے۔
قرآن وہ کتاب ہے جسکی شان میں ہزاروں لفظ بھی کم پڑھ جاتے ہیں۔ قرآن کی شان کے بارے میں حضرت حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے، حضرت عمر المرتضیٰ کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم فرماتے ہیں، حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا "قرآن وہ ہے جس کی برکت سے خواہشات بگڑتی نہیں اور جس سے دوسری زبانیں مشتبہ نہیں ہوتی ،علماہ اس سے سیر نہیں ہوتے،یہ بار بار دہراۓ جانے سے پرانا نہیں ہوتا اور اس کے اعجاںٔبات ختم نہیں ہوتے۔"
قرآن کی ہم جتنی بھی خوبی ڈھونڈ لے وہ کم رہتی ہے کیونکہ قرآن کو جتنا دفعہ بھی پڑھ لو وہ ایک نئے روپ میں ہی سامنے آتا ہے۔اور ہمیں ایک نئی سوچ میں غرق کر دیتا ہے۔
میں نے کبھی سے قرآن تفسیر سے نہیں پڑھا لیکن پھر جب "جنت کے پتے" پڑھا تو مجھے لگا قرآن ایک پہلی ہی ہے اور ابھی بھی مجھے کبھی کبھی لگتا ہے اور پھر "نمل" پڑھا جس میں سورہ نمل کی تفسیر تھی تب مجھے اور تجسس ہوا قرآن کی تفسیر پڑھنے کا پھر میں نے "مصحف" پڑھا جس میں یہ دیکھایا گیا تھا کہ قرآن ہمارے ماضی،حال اور مستقبل کو بتاتا ہے اور اسے غور و فکر سے پڑھیں تو قرآن میں ہمارے ہر پرابلم کا سولوشن ہوتا ہے اور یہ بات سچ بھی ہے اور تب سے مجھ میں اتنا تجسس پیدا ہوا کہ میں نے فائنلی قرآن تفسیر سے پڑھنا اسٹارٹ کر دیا۔اعر اب جب میں قرآن کی تفسیر کے کر بیٹھتی ہوں تو وقت میرے لیے وہی رک جاتا ہے میں تھم جاتی ہوں میں اس میں کھو جاتی ہوں میرے لیے دنیا جیسے ختم ہو جاتی کچھ پل کے لیے ہی سہی میں دنیا سے الگ ہو جاتی ہوں۔یہ میری فیلینگز ہیں مجھے دوسروں کا نہیں پتا میں نے بس آخر میں اپنی فیلینگز شںٔیر کی ہے۔کیونکہ قرآن ایک ایسا موضوع ہے جس پر جتنی بھی باتیں کرلو وہ کم ہیں قرآن کی کوئی مثال نہیں ہے ہم مسلمانوں کی کتاب ہے سب سے بڑھ کر اللہ نے اپنے محبوب پر اس کتاب کو نازل کیا جو ہمارا بھی محبوب ہے۔
دعاؤں کی اشد ضرورت ہے مجھے میرے ایگزیمز ہیں آج اور دعا کریں کہ میرے سارے ایگزیمز بہترین طریقے سے ہو جائیں۔ اللّٰہ امان
Asha Manhas
03-Oct-2022 01:54 PM
بہت خوبصورت👌👌👌👌🙏
Reply
Muskan Malik
29-Sep-2022 11:44 AM
بہت خوبصورت
Reply
Gunjan Kamal
25-Sep-2022 05:00 PM
👏👌🙏🏻
Reply